میران شاہ میں خودکش دھماکے میں سپاہی، 2 شہری شہید، آئی ایس پی آر

 


فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ پیر کو شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں ایک خودکش دھماکے میں ایک فوجی اور دو شہری شہید ہوئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں سپاہی کی شناخت مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نائیک عابد کے نام سے کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ واقعے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

آج کا واقعہ بدھ کو میران شاہ میں ایک خودکش دھماکے میں ایک فوجی اور ایک شہری کی شہادت کے پانچ روز بعد پیش آیا ہے۔

جاں بحق سپاہی کی شناخت 30 سالہ حوالدار محمد امیر کے نام سے ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مزید نو شہری زخمی بھی ہوئے۔

5 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر الگاد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کم از کم 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا۔ مزید کہا کہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔



Comments